Type Urdu in MS Word

مائیکروسافٹ ورڈ میں اُردو لکھنے کا طریقہ 

بلاگ کی اس پوسٹ میں ہم آپ کو بتائیں گے کہ کمپیوٹرمیں اردو   کیسے لکھی جاتی ہیں۔ویسے تو کمپیوٹر میں اردو لکھنےکے بہت سے طریقے ہیں لیکن ایک اچھےفونٹ میں اردو لکھنا کوئی کوئی جانتا ہے۔اس وقت  اردو کا فونٹ جو بہت ہی زیادہ مشہور ہے اور بہت پیارا بھی ہے۔ اور اردو کی جتنی بھی بڑی بڑی سائٹس ہیں جیسے جنگ نیوز پیپر ہےجمیل نوری نستعلیق فونٹ استعمال کرتی  ہیں۔اور یہ فونٹ دیکھنے میں بہت ہی خوبصورت ہے۔
اگر آپ کمپیوٹر میں اردو لکھنا جانتےہیں تو آپ بھی  اس فونٹ کو استعمال کرکے بہت ہی خوبصورت اردو لکھ سکتےہیں۔اس فونٹ کو استعمال کرنے کے لیے آپ کے کمپیوٹر میں جمیل نوری نستعلیق فونٹ ہونا بہت ہی ضروری ہے۔اگر آپ کے کمپیوٹر میں یہ فونٹ انسٹال ہے تو آپ کہیں بھی     اردو لکھ سکتے ہیں۔
کمپیوٹر میں اردو استعمال کرنے کے لیےآپ پاک اردو انسٹالرڈاؤن لوڈکرکے انسٹال کریں۔ لنک نیچے دے دیا گیا ہے۔


Pak Urdu Installer
Download


EN  انسٹال کرنے کے بعدآپ کے کمپیوٹر کی ٹاسک بار پے 
EN 
کی آپشن آجائےگی۔ 


اس کا مطلب یہ ہےکہ آپ کے کمپیوٹر کی ڈیفالٹ ان پُٹ زبان انگلش ہے۔   اس کو اُردو میں کرنے کے لیےآپ
Alt+Shift  
 کا بٹن پریسکریں۔ بٹن پریس کرنے کے بعد
لکھاآجائے گا۔URکی جگہEN



  اب آپ کے کمپیوٹر کی ڈیفالٹ اِن پُٹ زبان اردو ہوگئی ہے۔ 
اب آپ کا کمپیوٹر اردو لکھنے کے قابل ہوگیا ہے۔ 
  آیئے مائیکروسافٹ ورڈ کی طرف آتے ہیں۔ مائیکروسافٹ ورڈ کھولیں اور اس   میں جمیل نوری نستعلیق فونٹ سیلیکٹ کرکے اردو لکھنا شروع کریں۔
    
اگر کوئی بات سمجھ نہ آئی ہو تو ہم سے رابطہ کریں۔  
 شکریہ