Blogger Post in Urdu

بلاگ پوسٹ اردو میں لکھنے کا طریقہ 

بلاگ کی اس پوسٹمیں ہم آپ کو بتائیں گے کہ بلاگرکی پوسٹس میں اردو   کیسے لکھی جاتی ہیں۔ویسے تو  اردو لکھنےکے لیے مارکیٹ میں  بہت سے سافٹ ویئرز ہیں لیکن یہاں جو ہم استعمال کریں گےوہ ایک بہت ہی مشہور سافٹ ویئر ہے۔
بلاگر کی پوسٹس اردو میں لکھنے کے لیے ضروری ہے کہ ہمارے کمپیوٹر میں بھی اردو موجود ہو۔کیونکہ جب تک ہمارے کمپیوٹر میں اردو انسٹال نہیں ہوگی۔تو  ہم اردو نہیں لکھ سکیں گے۔تو آیئے اپنے کمپیوٹر میں اردو انسٹال کرتے ہیں۔ اردو کے لیے ایک بہت ہی مشہور سافٹ ویئر پاک اردو انسٹالر ہے  جس کا لنک نیچے دے دیا ہےاس لنک سے ڈاؤن لوڈ کر کےانسٹال کریں۔


Pak Urdu Installer
Download

  انسٹال کرنے کے بعدآپ کے کمپیوٹر کی ٹاسک بار پے 
EN 
کی آپشن آجائےگی۔ 


اس کا مطلب یہ ہےکہ آپ کے کمپیوٹر کی ڈیفالٹ ان پُٹ زبان انگلش ہے۔   اس کو اُردو میں کرنے کے لیےآپAlt+Shift  کا بٹن پریس کریں۔ بٹن پریس کرنے کے بعد
لکھاآجائے گا۔URکی جگہEN



  اب آپ کے کمپیوٹر کی ڈیفالٹ اِن پُٹ زبان اردو ہوگئی ہے۔ 
اب آپ کا کمپیوٹر اردو لکھنے کے قابل ہوگیا ہے۔ 
  آیئےاب بلاگر کی طرف آتےہیں۔
New Post  
 پر کلک کریں۔ ہمارے پاس 2آپشن ہیں ایک ہے کمپوز کا جس میں آپ سمپل طریقے سے پوسٹ لکھتے ہیں اور دوسرا ہے ایچ ٹی ایم ایل کا ۔ جس میں کوڈنگ کرتے ہیں۔ 
ایچ ٹی ایم ایل پر کلک کریں۔اور یہ کوڈلکھیں۔
<div style="font-family:jameel noori nastaleeq;">
یہ کوڈ لکھنے کے بعد آپ نے جو بھی پوسٹ لکھنی ہے وہ لکھیں اور لکھنےکے بعد اس کو بند کردیں۔ کلوزنگ ٹیگ نیچے دے دیا ہے۔
</div>
یہ چیک کرنے کے لیے کہ اردو کیسی لکھی جارہی ہےتو کمپوز پے کلک کر کے دیکھ لیں۔
یہ جتنی بھی اردو میں نےلکھی ہےاسی کوڈنگ سے لکھی ہے۔   
اگر کوئی بات سمجھ نہ آئی ہو تو ہم سے رابطہ کریں۔  
 شکریہ                                              

Post a Comment